اغراض و مقاصد

مقبول قربانی سروسز، بلاک ایچ، نارتھ ناظم آباد، کراچی کا قیام الحمدللہ 2011 میں عمل میں آیا۔ یہ ادارہ درج ذیل اغراض و مقاصد کے لئے قائم کیا گیا:

۔ عید الاضحٰی کے موقع پر صاحبانِ ایمان کو اچھے ذبیحہ جانوروں کی فراہمی اور قربانی کا فریضہ بطریقِ احسن ادا کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کرنا۔

۔ معیارِ شریعت کے مطابق قربانی کے اچھے اور تندرست جانور مناسب قیمت پر فراہم کرنا۔

۔ قربانی کے جانوروں کی خریداری ، رکھوالی ، دیکھ بھال ، احکاماتِ شریعت کے مطابق ذبح کروانا اور معیاری قصابوں کے ذریعے ان جانوروں کے گوشت کی بنوائی تک کے تمام مراحل کی نگرانی اور سہولت فراہم کرنا۔

ـ قربانی کے گوشت کی غرباء میں فی سبیل اللہ تقسیم کی سہولت فراہم کرنا-

الحمدللہ مقبول قربانی سروسز کا ادارہ گزشتہ 15 سالوں سے فرزندانِ توحید کو سُنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مذکورہ بالا تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *