قربانی کے جانور کا وزن
۔اچھی نسل کے دو دانت کے بکرے، زندہ وزن پر بیچے جاتے ہیں۔ جو شخص وزن پر جانور نہ خریدنا چاہے وہ مول پر بھی جرید سکتا ہےـ مہنگی نسل کے بڑے بکرے صرف مول پر فروخت کیے جاتے ہیں۔
۔ زندہ وزن پر خریدے جانے والے جانوروں کے ذریعے پرائس کنٹرول رہتی ہے لیکن صاف شدہ گوشت اور تیار بوٹی کے وزن کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی کیونکہ چھچھڑوں اور چربی کی صفائی کے بعد تیار گوشت کا وزن خاطر خواہ کم ہو جاتا ہے۔
اچھے اور فربہ جانور میں کمزور جانور کی بہ نسبت زندہ وزن کے تناسب میں زیادہ گوشت نکلتا ہے۔
ـ حصوں والی گائے کے گوشت کے تمام اعضاء کو علیحدہ علیحدہ سات حصّوں میں تقسیم کر کے گائے کے گوشت کے سات حصے کئے جاتے ہیں ـ تین من گوشت والی گائے کے ایک حصے میں تقریبًا 14 کلو یا اس سے کچھ اوپر گوشت ہوتا ہے۔